منچن آباد(راشد ڈھڈی) محمد اعجاز لائن مین زرعی ٹیوب ویلوں اور کمرشل کنکشنز کے لیے صارفین سے ماہانہ بھتہ وصول کرتا اور غیر قانونی ڈائریکٹ سپلائی لگواتا تھا۔بہاولنگر میں کرپشن کے الزامات پر معطل ہونے والا واپڈا اہلکار 48 گھنٹوں میں ہی بحال عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر تفصیلات کے مطابق ملتان الیکٹرک پاور کمپنی میپکو میں مبینہ کرپشن اور سیاسی اثر و رسوخ کا ایک انوکھا معاملہ سامنے آیا ہے، بہاولنگر میں ڈائریکٹ سپلائی لگوانے اور رشوت وصولی کے سنگین الزامات پر معطل ہونے والے لائن مین محمد اعجاز کو محض دو دن کے اندر دوبارہ بحال کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق محمد اعجاز لائن مین پر الزام تھا کہ وہ مختلف دیہاتوں میں زرعی ٹیوب ویلوں اور کمرشل کنکشنز کے لئے صارفین سے ماہانہ بھتہ وصول کرتا اور غیر قانونی ڈائریکٹ سپلائی لگواتا تھا۔گزشتہ دنوں ایک شہری کی شکایت پر ایکسین واپڈا نے موقع پر چھاپہ مار کر ٹیوب ویل پر لگی غیر قانونی سپلائی رنگے ہاتھوں پکڑی،جس کے بعد ایس ڈی او نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کرپشن میں ملوث اہلکار کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دئے۔جہاں علاقہ مکین اس کارروائی پر اطمینان کا اظہار کر رہےتھے،وہیں صرف دو دن بعد ہی 30 جنوری 2026 کو جاری ہونے والے نئے آفس آرڈر نے شفافیت کی دھجیاں بکھیر دیں لیٹر کے مطابق معطل شدہ اہلکار محمد اعجاز کو فوری طور پر سروس میں بحال کر دیا گیا ہے اور انہیں ڈویژن آفس سے دوبارہ میپکو سیکنڈ سب ڈویژن بہاولنگر میں تعینات کر دیا گیا ہے۔
*بہاولنگر کرپشن کے الزامات پر معطل ہونے والا واپڈا اہلکار 48 گھنٹوں میں ہی بحال*
فروری 03, 2026
0

