google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 *میکلوڈ گنج میں دو کمسن بچوں کے لاپتہ ہونے کا معاملہ پولیس ان ایکشن

*میکلوڈ گنج میں دو کمسن بچوں کے لاپتہ ہونے کا معاملہ پولیس ان ایکشن

0

منچن آباد(راشد ڈھڈی)میکلوڈگنج میں 2 کمسن بچوں کے لاپتہ ہونے کا معاملہ میکلوڈگنج پولیس ان ایکشن ایس ایچ او تھانہ میکلوڈگنج خضرحیات شاہ کی سربراہی میں سب انسپکٹر ابرار احمد کی پولیس ٹیم کے ھمراہ کاروائی جس نے پاکپتن میں کاروائی کرتے ہوئے بچوں کو قلیل وقت میں برآمد کرکے ورثا کے حوالے کردیا۔گزشتہ روز بچوں کے والدین کی جانب سے تھانہ میکلوڈگنج میں ایک ایف آئی آر درج کروائی کے ان کے دو بچے محمد عثمان اور علی حسنین صبح مدرسے جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئے ہیں۔پولیس کو واقع کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے بچوں کو پاکپتن سے بازیاب کروا کے والدین کے حوالے کردیا پولیس کا کہنا تھا کہ بچے مدرسے کے قاری صاحب کی مار سے ڈر کے خود ہی اپنی مرضی سے میکلوڈگنج سے پاکپتن چلے گئے تھے جنہیں ٹریس کرکے والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ میکلوڈگنج خضرحیات شاہ کا کہنا تھا کہ عوام کی مال جان کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیع ہے۔۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)