دیپال پور ، اسسٹنٹ کمشنر دیپال پور پر قاتلانہ حملہ اسسٹنٹ کمشنر دیپال پور آصف حسین قاتلانہ حملے میں معجزانہ طور پر بال بال بچ گئے ایک ملزم گرفتار دو ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے
اگست 18, 2021
1
دیپالپور نواحی علاقہ موضع کندوال سرائے کے زمیندار جعفر ولد فاضل نے اپنی ملکیتی زمین فروخت کردی جس میں مذکورہ زمیندار نے 12 ایکڑ سابق وفاقی وزیر راؤ سکندر اقبال کے بھائی کے بیٹے راؤ جمیل اختر وغیرہ کو فروخت کی اور 3 ایکڑ اپنے سگے بھتیجے وقاص ایوب کو منتقل کر دی جس کا زمیندار جعفر ولد فاضل کے دوسرے بھتیجوں آصف محبوب، خالد محبوب، طارق محبوب پسران محبوب عالم قوم جٹ سراء کو رنج تھا جس کے حوالے سے متذکرہ انتقال کی منسوخی کے لیے مزکورہ ملزمان نے اسسٹنٹ کمشنر دیپال کی عدالت میں اپیل دائر کر رکھی تھی جس میں ریڈر اسسٹنٹ کمشنر دیپال پور نے سماعت کے لیے امروز تاریخ پیشی مقرر کر رکھی تھی مزکورہ ملزمان سے اسسٹنٹ کمشنرکے دفتر میں ایک ملزم آصف محبوب داخل ہوا اور اس نے کہا کہ تمہاری جرات کیسے ہوئی تاریخ دینے کی اور پتھر کا بھاری ایسٹرے اسسٹنٹ کمشنر دیپال پور کو جان سے مار دینے کی نیت سے سر پر دے مارا اسسٹنٹ کمشنر دیپال پور آصف حسین معجزانہ طور پر بچ گئے موقع پر موجود ملازمین نے ملزم آصف کو پکڑ کر حوالہ پولیس کردیا جبکہ خالد محبوب،طارق محبوب اوردیگر ساتھی ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھانہ سٹی پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا

Good
جواب دیںحذف کریں