چشتیاں:تھانہ سٹی اے ڈویژن سے چند منٹ کی دوری پر مین شاہراہ پر نوجوان کو سرعام اغوا کرلیا گیا
جولائی 01, 2023
0
چشتیاں:تھانہ سٹی اے ڈویژن سے چند منٹ کی دوری پر مین شاہراہ پر نوجوان کو سرعام اغوا کرلیا گیا۔ملزمان اسلحہ کے زور پر گاڑی کے شیشے توڑ کرنوجوان کو اپنے ساتھ لے گئے۔سرعام اغوا کی واردات پر علاقے میں خوف وہراس۔شہریوں کا آئی۔جی پنجاب سے امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ۔واقعہ کی سی۔سی۔ٹی۔وی فوٹیج بھی سپر نیوز کو موصول ہوگئی تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود میں سرعام نوجوان کو اغوا کرلیا گیا۔ملزمان نے مغوی کی گاڑی روک کرگاڑی کے شیشے توڑے اور نوجوان کو اپنے ساتھ لے گئے۔واقعہ کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔شہر میں سرعام اغوا کی واردات سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔شہری حلقوں نے واردات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر شہری تشویش میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔سرعام تھانے سے چند منٹ کی دوری پر اغوا کی واردات پولیس کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ڈی۔پی۔او بہاولنگر امن و امان کی صورت حال کانوٹس لیکر پولیس کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیں تاکہ شہریوں کے جان و مال کو تحفظ دیا جاسکے۔

