منچن آباد کے علاقہ گھمنڈ پور کے قریب آئل ٹینکر کا کیری ڈبے کیساتھ تصادم ہوا ہے
حادثے کے نتیجہ میں کیری ڈبے کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا،1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منچن آباد منتقل کردیا ہے، جبکہ ایک اور کار اور بس کے درمیان حادثہ کے نتیجہ میں منچن آباد کا رہائشی عبدالرحمن پراچہ نامی شخص بھی موقع پر دم توڑ گیا،حادثہ بس کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
