تفصیلات کے مطابق ایس ایچ و عاشق عابد مہار فرض شناس، نڈر، مایہ ناز اور محب الوطنی کے جذبہ سےسرشار افیسر ہیں جنہوں نے اپنی ایمانداری اور جانفشانی سے بیشمار اور لازوال کارہائے نمایاں انجام دئیے ہیں جو نہ صرف محکمہ پولیس بلکہ وطن عزیز کے لیے بھی فخر ہیں بلکہ قابل تقلید مثال ہیں جو ان کی خدمات نئی نسل اور محکمہ میں آنے والے نوجوانوں کے لیے روشن مثال ہے۔ جو معاشرے میں اقبال کے شاہینوں کو منشیات جیسی لعنت جو انکی بنیادوں کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے اسے جڑ سے ختم کرنا اپنا اولین فریضہ اور مشن سمجھتے ہیں۔
*ڈی۔پی۔او پاکپتن نصیب اللہ خان کی قیادت میں ایس۔ایچ۔او تھانہ ملکہ ہانس عاشق عابد مہار کا بڑے پیمانے پرآپریشن منشیات برآمد، ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
ستمبر 02, 2022
0
فرض شناس، مایہ ناز، نڈر، محب وطنی سے سرشار،ایس۔ایچ۔او عاشق عابد مہار وطن عزیز سے منشیات کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پر عزم*پاکپتن(رپورٹ راحیل قریشی سے)تھانہ ملکہ ہانس ایس۔ایچ۔او عاشق عابد مہارکی ڈی۔پی۔او پاکپتن نصیب اللہ خان کی قیادت میں بڑے پیمانے پر دبنگ کاروائی کی، گیارہ کلو سے زائد منشیات برآمد ہوئیں۔بدنام زمانہ، ریکارڈ یافتہ 3منشیات فروش گرفتار ہوئے اور قانون کے مطابق 9c کامقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔گرفتار منشیات فروش ملزمان میں اسد عرف علی ماچھی،ماجد علی عرف فوجی، افضال حید ر بھٹی شامل ہیں۔ایس۔ایچ۔او تھانہ ملکہ ہانس عاشق عابد مہارنے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے ا ور منشیات فروشوں کے خلاف سخت عزم رکھتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے جونوجوان نسل کی رگوں میں زہر انڈیلنے والے درندہ صفت عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

