google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سڑک پانی میں ڈوب چکی ہے لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا

سڑک پانی میں ڈوب چکی ہے لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا

0


 سانگلاہل بارشوں کو کئی روز گزر گئے لیکن میونسپل کمیٹی کی غفلت اور لاپرواہی دیکھئے سانگلاہل صفدر آباد روڈ پر بارش اور سیوریج کا گندہ پانی ابھی بھی موجود ہے جس کو میونسپل کمیٹی نے نکالنے کی زحمت گوارا نہیں کی۔ پوری سڑک پانی میں ڈوب چکی ہے لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ جبکہ سڑک کے دونوں اطراف میں جو دوکاندار ہے اس جمع شدہ پانی کی وجہ سے انتہائی پریشان ہے ان کے کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں ۔ پانی ان کی دوکانوں میں داخل ہورہا ہے ۔ اس روڈپر کئی تعلیمی ادارے اور دینی مدرسے بھی آتے ہیں یہاں بچےتعلیم حاصل کرتے ہیں ان کو بھی آنے جانے میں مشکلات کا سامنا ہے 

  دوکانداروں کا کہنا ہے کہ پانی کی وجہ سے کوئی گاہک نہیں آرہا ۔ میونسپل کمیٹی والوں کے پاس گئے ہیں لیکن انہوں نے کورا جواب دے دیا کہ ہمارے پاس کوئی جنریٹر نہیں ہے پانی کہاں سے نکالے جب جنریٹر آئے گا پانی نکل جائے گا ۔ ابھی آرام کرو ۔ ہمارے ساتھ ہی نالہ ہے کبھی اس کی صفائی نہیں کی۔ حالانکہ سیوریج کے نام پر کمیٹی والے پیسے بھی لے جاتے ہیں ۔ لیکن نالے کی صفائی نہیں کروائی گئی اگر بروقت نالے کی صفائی کروائی جاتی تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی دوکانداروں نے ڈی سی ننکانہ صاحب سے مطالبہ کیا ہے خدارا سڑک پر جمع پانی کی نکاسی کے لئے فوری اقدامات کئیے جائے تاکہ ہماری مشکلات کم۔ہوسکے اور ہم بھی اپنے بچوں کے لئے روزی روٹی کما سکے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)