google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 منچن آباد کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والی تھانہ منڈی صادق گنج کی بلڈنگ ڈوب گئی

منچن آباد کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والی تھانہ منڈی صادق گنج کی بلڈنگ ڈوب گئی

1


 کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والی تھانہ منڈی صادق گنج کی بلڈنگ تعمیر ہونے سے قبل ہی پانی میں ڈوب گئی۔ٹھیکدار اور سب انجینیئر کی ملی بھگت سے تھانہ کی نئی بننے والی بلڈنگ کا لیول بہت نیچے رکھا گیا ہے۔جس کی وجہ سے حالیہ بارشوں کا سارا پانی بلڈنگ کے اندر ہی کھڑا ہے۔بلکہ باہر سڑک سے گذرنے والہ پانی بھی تھانہ کی بلڈنگ میں جا رہا ہے۔1904 کی بعد پہلی دفعہ تھانہ کی نئی بلڈنگ بن رہی ہے۔جس میں کروڑوں روپے کی لاگت آ رہی ہے۔لیکن لیول نہ ہونے کی وجہ سے تھانہ کی بلڈنگ جلدی ہی گرنے کا اندیشہ ہے۔اہلیان علاقہ،سیاسی و سماجی شخصیات نے وزیر اعلی پنجاب،کمشنر بہاولپور،ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سے مطالبہ کیا ہے کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والے تھانہ منڈی صادق گنج کی بلڈنگ کا لیول اونچا کرایا جائے۔اور ٹھیکیدار اور سب انجینیئر کے خلاف کاروائی کی جائے تا کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والی بلڈنگ کے جلد گرنے یا خراب ہونے سے بچ سکے


ایک تبصرہ شائع کریں

1تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں