فیڈر سب ڈویژن کچا کھوہ کی حدود میں اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے آئے روز ٹرانسفارمر جلنا معمول بن گیا،
اگست 07, 2022
0
اکیاسی فیڈر سب ڈویژن کچا کھوہ کی حدود میں اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے آئے روز ٹرانسفارمر جلنا معمول بن گیا،اکیاسی فیڈر سب ڈویژن کچا کھوہ کے اہلکاروں کی چکی مافیا سے ملی بھگت،آئے روز ٹرانسفارمر جلنے کی وجہ سے صارفین پریشانی کا شکار، صارفین کا سب ڈویژن کچا کھوہ،میپکوسرکل خانیوال اور میپکو سب ڈویژن ملتان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق خانیوال کے نواہی گاؤں چک نمبر چوہتر پندرہ ایل میں اکیاسی فیڈر سب ڈویژن کچا کھوہ کی ملی بھگت سے گاؤں کے ٹرانسفارمر پر تھری فیز تین عدد آٹا چکی چل رہی ہیں جن کی وجہ سے آئے روز گاؤں کے ٹرانسفارمر جل جاتے ہیں جس کی وجہ سے صارفین کو کئی دنوں تک بجلی سے محروم رہناپڑتا ہے اور صارفین سے ہر بار بھاری رقم وصول کر کے گاؤں کی بجلی بحال کی جاتی ہے چکی مافیا کا کہنا ہے کہ ہمارے کنکشن متعلقہ لائن مین اور باقی عملہ کے سامنے چل رہے ہیں متعدد بار سب ڈویژن کچا کھوہ کے افسران بالا کو اس بات سے درخواست گزاری کے ذریعے آگاہ کیا جا چکا ہے لیکن ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی لہذا گاؤں کے صارفین نے سب ڈویژن کچا کھوہ،میپکو سرکل خانیوال،میپکوسرکل سب ڈویژن ملتان سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

