google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 محفل ذکر شہدائے کربلا حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ بسلسلہ ماہانہ چھٹی شریف کا انعقاد بزم معینیہ چشتیہ حلقہ سانگلہ ہل کے زیر اہتمام ھوا

محفل ذکر شہدائے کربلا حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ بسلسلہ ماہانہ چھٹی شریف کا انعقاد بزم معینیہ چشتیہ حلقہ سانگلہ ہل کے زیر اہتمام ھوا

0


 سانگلہ ہل ۔محفل ذکر شہدائے کربلا حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ بسلسلہ ماہانہ چھٹی شریف کا انعقاد بزم معینیہ چشتیہ حلقہ سانگلہ ہل کے زیر اہتمام ھوا ۔ھمارے نمائندہ کی رپورٹ کےمطابق محفل کا اہتمام معینیہ چشتیہ چشت نگر سانگلہ ہل میں ھوا ۔اس موقع پر مریدین اور محبین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔خصوصی دعوت پر امجد جاوید سدھو جنرل سیکرٹری سدھو اتحاد ،طارق محمود بیورو چیف روزنامہ ہجوم ننکانہ نے شرکت کی ۔تلاوت کلام پاک کے بعد نعت شریف کی سعادت محمد رضاعلی سلطانی اور نعت خواں حضرات نے حاصل کی ۔نعت خوانی کے بعد علامہ محمد عاصم ندیم چشتی خلیفہ مجاز نے پر جوش خطاب کیا ۔ شہادت امام حسین کا فلسفہ بیان کی انہوں نے ننھے شہزادے معصوم علی اصغر رضی اللہ عنہ کی شہادت بیان کی اور محفل میں رقت طاری کردی ۔ہر بندہ اشک بار تھا حسنیت زندہ باد کے پر جوش نعرہ سے محفل میں وجد پیدا ھوگیا ۔روحانی خطاب کے بعد ختم شریف اور شجرہ شریف پڑھ گیا دعاۓ خیر کے ساتھ محفل کا اختتام ھوا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)