وزیراعظم شہباز شریف گوجرانوالہ کے شہریوں کے درپیش مسائل کا ازالہ کریں تاکہ اعتماد کی فضا قائم رہ سکے۔ محمودالحسن قریشی گوجرانوالہ (رپورٹ راحیل قریشی سے ) صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین یونٹی انجئنرنگ گروپ محمود الحسن قریشی نے کہاکہ گوجرانوالہ شہر میں پارکنگ سٹینڈ ز پر مامور غنڈے شہریوں کی گردنوں پر پاوں رکھ کر جگا ٹیکس وصول کر رہے ہیں۔حالانکہ جو پرچی شہریوں کو دی جاتی ہے اس پر لکھا ہوتا ہے کہ موٹر سائیکل و گاڑی چوری ہونے کی صورت میں ہم ذمہ دار نہ ہو ں گے۔پارکنگ مافیا نے راج قائم کیا ہے۔اپنی من مانی کر رہے ہیں بحث کرنے پر نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہیں۔تلخ کلامی اور جھگڑے معمول بن چکے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف ازخود نوٹس لیں تاکہ شہری سکون کا سانس لے سکیں۔
محمود الحسن قریشی نے مزیدکہا کہ پارکنگ سٹینڈز مافیا نے گوجرانوالا شہر کا نقشہ بدل کر رکھ دیا ہے دکانوں، بینکوں شہر کی ہر جگہ پرخود ساختہ پارکنگ سٹینڈز قائم کیے ہیں جو ٹریفک جام کی بڑی وجہ ہیں۔ شہریوں کی سار ا دن جگہ جگہ خود ساختہ پارکنگ سٹینڈز پر بھتہ وصول کرنے والوں کے ہاتھوں درگت بن رہی ہے۔

