google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں یوم اقلیت منانے کے لیے تقریب کا انعقاد،ڈپٹی کمشنر احمرنائیک کی بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت۔ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والا ہرایک شہری مکمل پاکستانی ہے،تمام غیر مسلم اقلیتوں نے پاکستان بنانے میں تاریخی کردار ادا کیا،وطن عزیز کی ترقی وخوشحالی میں تمام غیر مسلم اقلیتیں قابل تحسین کردار اداکررہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمر نائیک

ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں یوم اقلیت منانے کے لیے تقریب کا انعقاد،ڈپٹی کمشنر احمرنائیک کی بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت۔ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والا ہرایک شہری مکمل پاکستانی ہے،تمام غیر مسلم اقلیتوں نے پاکستان بنانے میں تاریخی کردار ادا کیا،وطن عزیز کی ترقی وخوشحالی میں تمام غیر مسلم اقلیتیں قابل تحسین کردار اداکررہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمر نائیک

0

 

ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمر نائیک نے کہا کہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والا ہرایک شہری مکمل پاکستانی ہے،تمام غیر مسلم اقلیتوںنے پاکستان بنانے میں تاریخی کردار ادا کیا،وطن عزیز کی ترقی وخوشحالی میں تمام غیر مسلم اقلیتیں قابل تحسین کردار اداکررہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ہال میں یوم اقلیت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ رانا امجد علی،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن زاہد حسین رضا شاہ،ڈی ایس پی سرکل محمد مسعودبھٹی،ضلعی کوارڈینیٹر انسانی حقوق و اقلیتی امور بشیر مسیح بھٹی،سماجی کارکن چوہدری ندیم گجر،ضلعی افسران ،مسیحی برادری و دیگر اقلیتی راہنماﺅں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک نے کہا کہ ضلع ننکانہ میں امن و امان اور بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے میں اقلیتوں کا اہم کردار ہے۔تقریب کے اختتام پر اقلیتی برادری کی جانب سے آگاہی ریلی بھی نکالی گئی۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک ،اے ڈی سی فنانس رانا امجدعلی اور اے ڈی سی آر جنت حسین نیکوکارا نے تقریب کے اختتام پر پودے لگاکر شجرکاری مہم کا افتتاح بھی کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)