google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ساہیوال میں اغواء کے بعد 15 سالہ لڑکی اقراء کے قتل کا واقعہ / ملزمان گرفتار

ساہیوال میں اغواء کے بعد 15 سالہ لڑکی اقراء کے قتل کا واقعہ / ملزمان گرفتار

0


 ساہیوال میں اغواء کے بعد 15 سالہ لڑکی اقراء کے قتل کا واقعہ / ملزمان گرفتارساہیوال پولیس نے 15 سالہ اقراء کے قاتلوں کو چوبیس گھنٹوں میں گرفتار کر لیا ۔ملزمان کے نام عدیل اور شانی ہیں جنہیں گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے ۔ ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ اور آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے افسوس ناک واقعہ کا نوٹس لیا تھا ۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے ڈی پی او ساہیوال کو ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی تھی ۔15 سالہ مقتولہ لڑکی کی نعش کا پوسٹ مارٹم کروایا جا چکا ہے ۔ ڈی پی او ۔نمونہ جات کو تجزیہ کیلئے فرانزک لیب بھجوایا جا چکا ہے ۔ ڈی پی او ۔واقعہ کی تفتیش کو جلد مکمل کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔ ڈی پی او آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پر خواتین پر تشدد ، ہراسمنٹ ، زیادتی اور قتل کے واقعات پر زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔ ڈی پی او ساہیوال

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)