سڑکوں پر بارش کا پانی جمع،
شہریوں اور ٹریفک کو سڑکوں سے گزرنے میں دشواری کا سامنا،میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ خاموش تماشائی،
راناشوکت صائم حیدری کی رپورٹ کے مطابق خانیوال کے جنت روڈ پر الائیڈ بینک کے سامنے بارش کا پانی تالاب کی شکل اختیار کر گیا اسی طرح نرالا چوک،جسونت نگر روڈ،تحصیل میونسپل کمیٹی آفس اور بہت سے مختلف مقامات پر بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہے جس کو فوٹیج میں بآسانی دیکھا جا سکتا ہے بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہونے کی وجہ سے مسافروں اور راہگیروں کو پیدل چلنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےلیکن خانیوال کی میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے لہذا شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

