google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 منچن آباد کے نواحی گاؤں منڈی صادق گنج کے ڈینجرس قرار

منچن آباد کے نواحی گاؤں منڈی صادق گنج کے ڈینجرس قرار

0


 منچن آباد کے نواحی گاؤں منڈی صادق گنج کے ڈینجرس قرار دیئے جانے والے آر ایچ سی اسپتال میں بارشوں کے پانی کی نکاسی نہ کی جاسکی ہے جس سے عمارت کے منہدم ہونے کا اندیشہ لاحق ہو گیا ہےمریضوں اور سٹاف کو شدید مشکلات کا سامنا، منچن آباد کی سب تحصیل منڈی صادق گنج کے رورل ہیلتھ کمپلیکس میں حالیہ ہونی والی بارشوں کا پانی نکاسی آب نا ہونے کی وجہ سے تالاب کی شکل اختیار کر چکا ہے، جس کی وجہ سے مریضوں اور سٹاف کو ہسپتال کے اندر جانے کے لیے شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،جبکہ ایک ہفتہ کے قریب ہسپتال کے اردگرد جمع شدہ اس گندے پانی سے بدبو کے ساتھ ساتھ کئی وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے متعلقہ انتظامیہ کی نااہلی اور غفلت کا یہ عالم ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد کے وزٹ کے باجود ابھی تک اس جمع شدہ گندے پانی کو یہاں سے نکالنے کے لیئے کوئی مناسب انتظامات نہی کیئے گئے،سماجی و شہری حلقوں نے ڈی سی او بہاولنگر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)