خانیوال کے نواہی علاقہ پر عوام عطائی ڈاکٹروں کے ہاتھوں لُٹنے لگی اڈا چھب کلاں پر قائم لائف میڈی کیئر اینڈ میٹرنٹی ہوم عوام کے لیے خوف کی علامت بن گیا
اگست 18, 2022
0
خانیوال کے نواہی علاقہ پر عوام عطائی ڈاکٹروں کے ہاتھوں لُٹنے لگی اڈا چھب کلاں پر قائم لائف میڈی کیئر اینڈ میٹرنٹی ہوم عوام کے لیے خوف کی علامت بن گیا چک نمبر 104 پندرہ ایل کے رہائشی اللہ دتہ نے بتایا کہ میں نے اپنی بیٹی کا اس عطائی ڈاکٹر سے 14.7.2022 کو آپریشن کروایا تھا جو کہ ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی میری بیٹی کے زخم ٹھیک نہیں ہوئے بلکہ ان میں ریشہ پڑ جانے کی وجہ سے زخم زیادہ خراب ہو گیا ہے اللہ دتہ کا مزید کہنا تھا کہ عطائی کلینک کے باہر ڈاکٹر مدثر منظور کا بورڈ آویزاں کیا گیا ہے لیکن یہاں بیٹھتا کوئی اور ہے اللہ دتہ کا کہنا ہے کہ میں اس عطائی ڈاکٹر کے خلاف ڈی پی او خانیوال, ڈی سی او خانیوال, اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو درخواست بھی جمع کروا چُکا ہوں جو کہ انکوائری کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں بھیج دی گئی ہے لیکن ابھی تک انکوائری نہیں کی گئی اللہ دتہ نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

