سانگلاہل .ملک اس وقت مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے ۔ ملک میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہے ۔ سیلاب کے ریلوں میں لوگوں کا سب کچھ تباہ ہوگیا ۔ سیلاب متاثرین بے یاروں مدد گار کھلے آسمان تلےزندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ پوری قوم سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے نکل آٸی ہے ۔ اسی سلسلے میں سانگلاہل کی مختلف تنظیمات بھی میدان عمل میں آگئی ۔ مصیبت کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ۔ تحریک لبیک پاکستان ، انجمن تاجران اور تحصیل پریس کلب سانگلہ ، اور ایمرا کی طرف سے مختلف جگہوں پر امدادی کیمپ لگائے گئے ۔ ان کیمپوں میں شہری بھی اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی امداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔ مختلف تنظیموں کی ٹیمیں گھرگھر جاکر سیلاب متاثرین کے لئے فنڈز اکھٹا کررہی ہیں شہریوں کا کہنا تھا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم اپنے بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے ۔ خاص طور سے ان امدادی کیمپوں میں بچوں اور نوجوانوں نے اپنی جیب خرچ کے لئے رکھے گئے ۔ پیسے فنڈ میں عطیہ کردئیے ۔ شہری نقدی ، کپڑوں ، اور راشن کی صورت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔
سانگلاہل .ملک اس وقت مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے ۔ ملک میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری
اگست 30, 2022
0

