google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنے سازوسامان کو فنگشنل رکھیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال کےدوران تمام ضلعی محکمہ جات یک جاہوکر ہمہ وقت الرٹ رہیں۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک

ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنے سازوسامان کو فنگشنل رکھیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال کےدوران تمام ضلعی محکمہ جات یک جاہوکر ہمہ وقت الرٹ رہیں۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک

0


 ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب نے کہاکہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنے سازوسامان کو فنگشنل رکھیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران تمام ضلعی محکمہ جات یکجاہوکر ہمہ وقت الرٹ رہیں،نواکوٹ،متھراں پور،ہفت مدر،ہلہ کھچیاں سمیت فریدآباد میں ایڈوانس ریلیف کیمپ قائم کردیے گئے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر کیے گئے حفاظتی انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جنت حسین نیکوکارا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ رانا امجد علی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر و سیکرٹری ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی محمد اکرم پنوار،ڈی ڈی ایل جی شہزاد اکرم،سی ای او تعلیم احسن فرید،سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد راشد خاں،سی او ضلع کونسل ساجد مشرف،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر خورشید عالم،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری محمد اشرف سمیت تمام متعلقہ محکمہ جات نے اجلاس میںشرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122محمد اکرم پنوار نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ کو حالیہ مون سون لہرکے نتیجے میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر کیے گئے انتطامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے کہا کہ سیلابی علاقوں میں عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ایڈوانس ریلیف کیمپوںکو آج ہی فنگشنل کیا جائے،متعلقہ محکمہ جات کے افسران و اہلکاران ریلیف کیمپوں میں حاضری یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ریسکیو،ریونیو ، صحت،تعلیم ، ہائی وے ،بلڈنگزاور واپڈا سمیت تمام متعلقہ محکمہ جات کے اہلکاران فلڈکنٹرول رومز میںڈیوٹی روسٹر کے مطابق ہرصورت موجودگی کو یقینی بنائیں،محکمہ صحت و لائیوسٹاک کی تشکیل کردہ موبائل ٹیمیں ہر قسم کی ادویات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)