google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اتحاد پریس کلب تحصیل منچن آباد کی ماہانہ میٹنگ الحافظ ھوٹل منڈی صادق گنج پر منعقد کی گئی۔

اتحاد پریس کلب تحصیل منچن آباد کی ماہانہ میٹنگ الحافظ ھوٹل منڈی صادق گنج پر منعقد کی گئی۔

0


 منچن آباد:- جشن آزادی کے سلسلے میں اتحاد پریس کلب تحصیل منچن آباد کے پلیٹ فارم سے الحافظ ھوٹل منڈی صادق گنج پر تقریب کا انعقاد کیا گیا،یوم آزادی کی سالگرہ کاکیک کاٹنے کے بعد شہدا ئے وطن کو خراج عقیدت پیش کیا گیااور ملکی سلامتی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا بعد ازاں ماہانہ میٹنگ زیر صدارت چوھدری عباس عابد مخصوص ایجنڈے پر اتحاد پریس کلب کی کارکردگی کو مثالی بنانے کے لیے مثبت تجاویز کے ساتھ عملدرآمد کرنے کا عہد کیا گیا۔میٹنگ میں عہدیداران اور ممبران نے بھر پور شرکت کی جس کا تمام تر کریڈٹ نصراللہ ناصر سینئر نائب صدر کو جاتاھے۔میٹنگ میں تحصیل منچن آباد کے گھمبیر مسائل کو اجاگر کرنے کا عزم کیا گیا تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات میسر آ سکیں۔عشائیے کے بعد استحکام پاکستان کے لئے دعائے خیر کی گئی کہ اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو حفظ وامان میں رکھے اور کشمیری مسلمانوں کو بھارتی جارحیت اور تسلط سے آزادی نصیب فرمائے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)