ننکانہ صاحب۔ڈپٹی کمشنرننکانہ صاحب احمرنائیک نے ڈی پی او ننکانہ سید خالد محمود ہمدانی کے ہمراہ عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے تحصیل شاہکوٹ میںمجالس کے مقامات اورجلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا
اگست 07, 2022
0
ننکانہ صاحب۔ڈپٹی کمشنرننکانہ صاحب احمرنائیک نے ڈی پی او ننکانہ سید خالد محمود ہمدانی کے ہمراہ عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے تحصیل شاہکوٹ میںمجالس کے مقامات اورجلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا۔اس موقع پرڈپٹی کمشنراور ڈی پی او نے ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ پولیس کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیااورمتعلقہ محکمہ جات کوعشرہ محرم الحرام کے دوران صفائی ستھرائی سمیت فول پروف سیکورٹی انتطامات کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک نے اس موقع پر کہا کہ ماضی میں ضلع ننکانہ امن وامان کا گہوارہ رہا امسال بھی اس روایت کوبرقرار رکھاجائے گا، محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے بالخصوص یوم عاشورہ کے موقع پر تمام مسالک کے علماءانجمن تاجراں کے نمائندگان، میڈیا اورامن کمیٹی کے ممبران کے تعاون سے بہترین انتظامات کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمرنائیک نے کہا کہ یوم عاشورہ کے حوالے سے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ،مجالس کے مقامات اور جلوسوں کے روٹس کی چیکنگ بذریعہ ٹیکنیکل آلات کی جارہی ہے، بڑے جلوسوں اور مجالس کے مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے اور واک تھرو گیٹس لگائے گے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیکورٹی و دیگر معاملات کی براہ راست نگرانی کے لیے ضلعی اورتحصیل کی سطح پر کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں جہاں متعلقہ محکمہ جات کا عملہ موجود ہے ۔اس موقع پر ڈی پی او ننکانہ صاحب سید خالد محمود ہمدانی نے کہاکہ کسی کو بھی ضلع ننکانہ صاحب کا امن وامان تباہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،شرپسند عناصر سے سختی سے نمٹاجائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ضلعی محکمہ پولیس کی جانب سے جامع سیکورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے، ضلع بھر میںماتمی جلوسوں کو اے ،بی اور سی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے۔

