google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ریٹائر ھونے والے ٹیچر کے اعزاز میں ظہرانہ

ریٹائر ھونے والے ٹیچر کے اعزاز میں ظہرانہ

0


 گورنمنٹ رضویہ اسلامیہ ہائی اسکول ہارون آباد انتظامیہ کی جانب سے ریٹائر ھونے والے قابل احترام، فرض شناس ٹیچر محمد زاھد حسین کے اعزاز میں ریٹائرمنٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جو کہ یہ تقریب اسکول کے ہیڈماسٹر صاحب کے میٹنگ ہال میں منعقد کی گئی۔ جس میں اسکول کے موجودہ و سابقہ ہیڈماسٹر و ٹیچر صاحبان اور اسکول کمیٹی جسمیں چودھری انور کاہلوں، ملک عبد الشکور، ملک الطاف، xکونسلر عبدالستار قریشی، TSO لودھراں عمران قریشی نے شرکت کی۔ تقریب میں اسکول ہذا کے ہیڈماسٹر ارشد پرویز صاحب نے ریٹائر ھونے والے قابل احترام ٹیچر کی خدمات کو سراہا ہے۔ کہ جنہوں نے 35 سال تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی خدمات فراہم کی اور کہا کہ سر زاھد حسین کا خلاء اسکول میں ہمیشہ رہے گا، ریٹائر ھونے والے ٹیچر محمد زاھد حسین صاحب خطاب کیا۔ جسمیں انہوں نے کہا میری ساری زندگی تعلیم کے فروغ کے لیے ہے میں نے اپنے آپ کو فروغ علم کے لیے وقف کردیا ہے۔ اس شعبہ تعلیم سے بڑی یادیں وابستہ ہیں۔ اسکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے میرے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب کے اختتام پر ظہرانہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)