google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ملک بھر کی طرح 14 اگست یوم آزادی کے حوالے سے ایجوکیئر ہوم انٹرنیشنل سکول میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا

ملک بھر کی طرح 14 اگست یوم آزادی کے حوالے سے ایجوکیئر ہوم انٹرنیشنل سکول میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا

0


 ملک بھر کی طرح 14 اگست یوم آزادی کے حوالے سے ایجوکیئر ہوم انٹرنیشنل سکول میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے کیا گیا بچوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی ذات اقدس پر گلہائے عقیدت پیش کئے اور تقریر کے بعد ٹیبلو شو پیش کیا گیا جس سے ماحول میں خوشیوں کی لہر دوڑ پڑی علاوہ ازیں بچوں نے پاکستانی پرچم جیسے کپڑے پہن کر پرچم کشائی بھی کی ایجوکیئر ہوم انٹرنیشنل سکول کے پرنسپل شہباز احمد خان پڑھیار نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہہ 14 اگست 1947 کو ایک عظیم قربانی کے بعد ہمیں یہ ملک حاصل ہوا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب اس ملک کو عظیم اسلامی فلاحی ریاست بنانے میں اپنا کردار کریں اور اپنے اسلاف کے نظریہ کے مطابق اس ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر ڈائریکٹر ملک الیاس صاحبِ،سکول سٹاف اور طلباءاور طالبات بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)