google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 رواں ماہ میں اب تک گراں فروشی،ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کرنے والے دکانداروں سے 04لاکھ25ہزار روپے سے زائدجرمانہ وصول کیا گیاجبکہ متعدددوکانداروں کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی گئیں

رواں ماہ میں اب تک گراں فروشی،ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کرنے والے دکانداروں سے 04لاکھ25ہزار روپے سے زائدجرمانہ وصول کیا گیاجبکہ متعدددوکانداروں کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی گئیں

0


 حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں گرانفروشوں، ذخیرہ اندوزوںاورملاوٹ مافیاکو کسی صورت معاف نہیں کیاجاسکتا ،سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی اور مصنوعی مہنگائی کا باعث بننے والے عناصر کسی رعائت کے مستحق نہیں، تمام مارکیٹوں، بازاروں،سپر اسٹوروں ، گوشت سمیت سبزیوں اور پھلوں کی دوکانوں پر سرکاری نرخ نامہ روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے۔ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمر نائیک نے یکم اگست سے ابتک ضلعی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کاجائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ رانا امجد علی ، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز رانا خاور حفیظ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر خورشید عالم ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اشرف ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سمیت تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بھر کے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا ،بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک نے شاباش دی جبکہ ناقص کارکردگی کے حامل افسران کو اپنی کارکردگی اور روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک نے بتایا کہ گراں فروشی ،ذخیرہ اندوزی اور سرکاری نرخ نامے نمایاں جگہ آویژاں نہ کرنے پررواں کے دوران اب تک مارکیٹیوں اور بازاروںمیں33سوسے زائددکانوں کی انسپکشن کی گئی جس کے دوران167 ناجائز منافع خوری ، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کرنے والے افراد سے مجموعی طور پر 04 لاکھ25ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ وصو ل کیا گیا ہے جبکہ متعدددکانداروں کے خلاف متعلقہ تھانوں میںایف آئی آر درج کروائی گئیںاور ان دکان مالکان کو حراست میںلیا گیاہے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مطلوبہ چیکنگ کے اہداف کو یقینی بنائیںاور فیلڈ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں اور حکومتی نرخوں سے زائد وصولی،نرخ نامے آویزاں نہ کرنے والے دوکانداروں کو بھاری جرمانہ اور ایف آئی آرز کا اندراج یقینی بنائیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)