جبری مشقت ، چائلڈلیبر کے خاتمے اور مزدوروں کی کم از کم اجرت کے لیے موثر قانون سازی کی ضرورت ہے،متعلقہ محکمے مزدور کی فلاح و بہبود کے لیے باقاعدہ ایکشن پلان مرتب کرکے نتیجہ خیز اقدامات کو یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنرننکانہ احمرنائیک
جولائی 29, 2022
0
ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمر نائیک نے کہا کہ جبری مشقت ، چائلڈلیبر کے خاتمے اور مزدوروں کی کم از کم اجرت کے لیے موثر قانون سازی کی ضرورت ہے،متعلقہ محکمے مزدور کی فلاح و بہبود کے لیے باقاعدہ ایکشن پلان مرتب کرکے نتیجہ خیز اقدامات کو یقینی بنائیں،نان رجسٹرڈ اینٹوں کے بھٹوں کوبھی فی الفور رجسٹرڈ کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقدہ ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میںڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک اللہ داد،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن زاہدحسین رضا شاہ ،لیبر آفیسر محمد ارسل، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل سیکورٹی کارڈز ذولفقار علی، بھٹہ خشت مالکان ودیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔ ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے اجلاس میں مزدوروں کوسوشل سیکورٹی کارڈز کے اجرائ، جبری مشقت اور چائلڈ لیبرکے خاتمے اور بھٹہ مزدوروں کی سرکاری طور پر مقررکردہ اجرت کی ادائیگی جیسے معاملات زیر غور آئے۔اس موقع پر لیبرآفیسر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو ضلع بھر میں چائلڈلیبر ایکٹ کے نفاذ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک نے کہا کہ تمام بھٹہ مالکان کو مزدوروں کی تنخواہ کے علاوہ سوشل سیکورٹی کارڈز کی مد میں ادائیگی کوہر قیمت پر یقینی بنایا جائے،بھٹہ ایسوسی ایشن قوم کے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے اپنا کردار اداکرے۔ انہوں نے کہا کہ پوری تنخواہ کی وصولی ورکرز کا حق ہے،متعلقہ محکمے رائج کردہ سرکاری شرح پر تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

