شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلی فون پر کیا گفتگو ہوئی اس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے الیکشن کمیشن اراکین کی تقرری پر اپوزيشن سے مل کر مشترکہ مؤقف اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بلاول کا شہباز شریف کو ٹیلی فون، الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری سے متعلق گفتگو
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کیلئے پنجاب سے احسن محبوب، راجہ عامرخان کے نام پر مشاورت کی گئی۔
پنجاب سے الیکشن کمیشن کیلئے ڈاکٹر سید پرویز عباس کے نام پر بھی مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا سے جسٹس (ر) اکرام اللہ خان، فریداللہ خان، مزمل خان کے نام پر مشاورت کی گئی۔
دونوں رہنماؤں نے گفتگو میں اتفاق کیا کہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی اے) کیخلاف دونوں جماعتوں کو جس حد تک جاناپڑاجائيں گی۔
ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر کے خطاب پر اپوزيشن کا مشترکہ مؤقف اپنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

