حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں کمی لانے کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا
اگست 13, 2021
0
واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں کمی کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے تیل کی پیداوارمیں اضافے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات امریکہ نے اوپیک ممالک سے کہا ہے کہ وہ تیل کی پیدوار میں اضافہ کرے تاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لائی جاسکے؎امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سالیوان نے کہا کہ اوپیک تیل کی پیداوار اور ترسیل کو عالمی وباء سے قبل کی سطح پر لائے ۔ جوبائیڈن نے بھی گزشتہ روز کہا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے لیے عالمی وبا کے دنوں میں کی گئی پیدواری کٹوتی کواب ختم کرنا چاہیے۔ یہ بات اہم ہے کہ عالمی وبا کے دنوں میں تیل کی طلب اور کھپت میں کمی کی وجہ سے تیل کی پیدوار کو کم تر کر دیا گیا تھا اور ابھی تک تیل پیدا کرنے والے ممالک وبائی صورت حال سے بحالی کی جانب گام زن ہیں۔

