google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 *منچن آباد سی سی ڈی انچارج سہیل ظفر چٹھہ کی جانب سے جواد حیدر ڈھڈی کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نواز دیا گیا*

*منچن آباد سی سی ڈی انچارج سہیل ظفر چٹھہ کی جانب سے جواد حیدر ڈھڈی کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نواز دیا گیا*

0
منچن آباد(راشد ڈھڈی)سی سی ڈی انچارج سہیل ظفر چٹھہ کی جانب سے محکمانہ فرائض کی بہترین ادائیگی،فرض شناسی،دیانتداری اور نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں جواد حیدر ڈھڈی کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔اس موقع پر سی سی ڈی انچارج سہیل ظفر چٹھہ نے جواد حیدر ڈھڈی کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محنت،لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ فرائض انجام دینے والے آفیسر محکمہ پولیس کا فخر ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جواد حیدر ڈھڈی نے اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھا کر نہ صرف ادارے کا وقار بلند کیا بلکہ پورے محکمے کے لیے بھی ایک مثبت مثال قائم کی ہے۔سی سی ڈی انچارج سہیل ظفر چٹھہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ جواد حیدر ڈھڈی آئندہ بھی اسی جذبے،دیانتداری اور جذبۂ خدمت کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیتے رہیں گے اور محکمہ پولیس کی نیک نامی میں مزید اضافہ کریں گے۔تعریفی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے پر جواد حیدر ڈھڈی نے سی سی ڈی انچارج سہیل ظفر چٹھہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ان کے لیے باعثِ فخر ہے اور اس حوصلہ افزائی سے انہیں مزید محنت اور لگن کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کا حوصلہ ملے گا اس موقع پر جنرل سیکرٹری اتحاد پریس کلب منچن آباد محمد ندیم ڈھڈی نے بھی جواد حیدر ڈھڈی کو اس اعزاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل اور مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)