google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 یو جے اور اتحاد پریس کلب کے زیرِ اہتمام احتجاجی ریلی

یو جے اور اتحاد پریس کلب کے زیرِ اہتمام احتجاجی ریلی

0


 

چشتیاں سینئر صحافی ،اینکر پرسن ،سیکرٹری جنرل "پی ایف یو جے" رانا محمد عظیم کو ڈرانے دھمکانے اور گھر کے باہر نامعلوم افراد کی جانب سے لگے سی سی ٹی وی تنصیبات کو توڑنے،کے خلاف سی یو جے اور اتحاد پریس کلب کے زیرِ اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت سی یو جے کے صدر رانا محمد انوار نے کی۔ ریلی سی یو جے کے دفتر سے شروع ہو کر سینٹرل پارک چوک میں پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی مظاہرے میں چشتیاں یونین آف جرنلسٹس اتحاد پریس کلب اور صحافتی تنظیموں کے رہنمائوں نے شرکت کی۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ تھے جو کہ صحافیوں کو ہراساں کرنے اور تشدد کے واقعات کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔ احتجاجی مظاہرے میں سی یو جے کے صدر رانا محمد انوار نائب صدر زوہیب انجم،جنرل سیکرٹری عامر شہزاد جٹ،اطلاعات و نشریات احمد رفیق,ایف ای سی ممبر رانا افتخار احمد(PFUJ) اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ رانا محمد عظیم کو ہراساں کرنے والے کرداروں کو بے نقاب کرکے گرفتار کیا جائے اور وفاقی حکومت ملک بھر میں صحافیوں کے ساتھ ہونے والے واقعات کو روکے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)