google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مشرقی لندن میں مثبت اور صاف ستھری صحافت کو پروموٹ کرنے کے لئے یونائیٹڈ جنرلسٹ فورم کا قیام

مشرقی لندن میں مثبت اور صاف ستھری صحافت کو پروموٹ کرنے کے لئے یونائیٹڈ جنرلسٹ فورم کا قیام

0


 مشرقی لندن میں مثبت اور صاف ستھری صحافت کو پروموٹ کرنے کے لئے یونائیٹڈ جنرلسٹ فورم کا قیام 


ایسٹ لندن کے علاقے سیون کنگ کے مشہور خیبر گرل ریسٹورنٹ میں نمائندہ خصوصی اردوپوائنٹ اطہر عباسی کی جانب سے یونائیٹڈ جنرلسٹ فورم کے تمام شرکاء کے لیے ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں تمام بڑے ٹی وی چینلز کے نمائندگان نے شرکت کی تمام شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ صحافت کو مثبت انداز میں فروغ دیا جائے اور کیمونٹی کے اندر صحافیوں کی اہمیت کے حوالے سے مکمل لائحہ عمل اختیار کیا جائے ۔اس موقع پر سینئر صحافیوں پر پانچ رکنی ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو کہ صحافیوں کے حقوق اور ان کی اہمیت کے حوالے سے اپنی اپنی رائے دیں گے ۔اس اجلاس میں دنیا نیوز سے عرفان الحق ۔اطہر عباسی اردو پوائنٹ ۔سلیم صابری 92 نیوز.۔صغیر بھٹی چلتا ٹی وی ۔ورلڈ آف نیوز ۔پبلک نیوز ۔۔وقاص احمد سی 44.. راجہ نقیب یوکے ون ۔۔سیون نیوز ۔۔اسد نواز. 51 ٹی وی.فرخ شمسی ایم ایم فائیو ۔سائرہ خان دنیا نیوز ۔شعیب جاوید ہم نیوز ۔۔سید محسن جعفری دنیا نیوز ۔و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر لندن کے مشہور فوٹو ایکسپرٹ نسیم میر کو یونائیٹڈ جنرلسٹ فورم کا آفیشل فوٹوگرافر مقرر کردیا گیا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)