چشتیاں اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں نے سیٹلائٹ ٹاؤن بی بلاک میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 300 بوری برآمد کر لی ہے
مصنوعی بحران پیدا کرنےوالوں کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی-وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کھاد بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کئے گئے جس کے بعد ملک بھر میں ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں غلام مرتضیٰ نے کھاد ذخیرہ اندوزوں کے خلاف متعدد کارروائیاں کیں سیٹلائٹ ٹاؤن بی بلاک میں مقامی آڑھتی کے خلاف ذخیرہ اندوزی کرنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ برآمد شدہ کھاد کے بیگ گورنمنٹ ریٹ پر عوام کو فراہم کی جائے گی- اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی-
