google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 محبوب کالونی میں سیوریج کا نظام خراب

محبوب کالونی میں سیوریج کا نظام خراب

0


 





محبوب کالونی دائرہ بستی uc 41 میں سیوریج سسٹم بہتر نہ ہونے اور نالوں وغیرہ کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گلیوں اور گھروں اور قبرستان میں گندا پانی ہے ۔علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ یہ مسلہ 40 سال پرانہ ہے ۔لیکن ابھی تک اس علاقے کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا ۔پچھلے دنوں علاقے میں گندے پانی میں کرنٹ آنے کی وجہ سے بچے کے جان چلی گئی ۔علاقہ مکینوں کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں کوڑا اٹھانے کوئی نہیں آتا اگر آتا ہے تو ان لوگوں کا کوڑا اٹھایا جاتا ہے جو خرچہ دیتے ہیں ۔اس علاقے کا فنڈ ہر وقت اپنی من پسند جگہ پر لگا کر کرپشن کی جاتی ہے لیکن سیوریج سسٹم بہتر نہیں کیا جاتا ۔علاقہ مکینوں کا مزید کہنا تھا کہ نالیاں 7 فٹ گہری ہے اگر کوئی بچہ گر جائے تو مر جائے گا جب بھی اس علاقے کا کام کروایا جاتا ہے تو علاقے والے اپنے  پیسوں سے  گلیاں اونچی کرتے ہیں اور حکمران ٹف ٹایل لگا کر گورنمنٹ سے فنڈ لے لیتے ہیں براہ کرم جلد از جلد نالے کی صفائی کروا کر سیوریج سسٹم بہتر کیا جائے

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)