google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بہاولنگر اوباش ملزمان نے گھر میں گھس کر نویں جماعت کی طالبہ کو اغوا کرلیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تاحال مغویہ بازیاب ہوئی اور نہ ہی ملزمان کو گرفتار کیا جاسکا

بہاولنگر اوباش ملزمان نے گھر میں گھس کر نویں جماعت کی طالبہ کو اغوا کرلیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تاحال مغویہ بازیاب ہوئی اور نہ ہی ملزمان کو گرفتار کیا جاسکا

0


 بہاولنگر کے تھانہ سٹی بی ڈویژن کے علاقہ نزیر کالونی میں ملزمان اعجاز وغیرہ نے گھر میں گھس کر نویں جماعت کی طالبہ 16 سالہ ثناء کو گن پوائنٹ پر اغوا کرلیا مغویہ لڑکی کی والدہ انوری بی بی کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ایف آئی آر کے مطابق اوباش نوجوان اعجاز اور اسکے ساتھی سکول جاتے ہوئے طالبہ کو چھیڑتے تھے جھنیں اس فعل سے منع کیا اسی پاداش میں اوباش نوجوان نے ساتھیوں کی مدد سے 16 سالہ ثناء کو گھر سے اغوا کرلیا ملزمان نے مجھے پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر کمرے میں بند کردیا ملزمان میری بیٹی کو جان سے ماردینے کی دھمکی دیتے ہوئے زبردستی اغوا کرکے لے گئے ہیں انوری بی بی کی درخواست پر مقدمہ تو درج کرلیا گیا تاہم لڑکی کو بازیاب کروایا جاسکا اور نہ ہی ملزمان گرفتار ہوئے

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)