مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرناہے، تحریک انصاف کی حکومت کسی بھی وقت ختم ہوسکتی ہے،انتخابات کسی بھی وقت ہوسکتے ہیں، حکومت کا بستر کسی بھی وقت گول ہوسکتا ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جھگڑے ورکروں کے نہیں قیادت کے ہیں، جھگڑے اور دراڑیں ختم ہونی چاہیں،اتحادقائم ہونا چاہیے،یہ اتحاد قائم کرنے کا وقت ہے، آئندہ انتخابات میں کامیابی کے لیے اتحاد قائم کرناہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور غربت سے عوام تنگ آچکے ہیں،آزادکشمیر، گلگت بلتستان کے انتخابات شفاف نہیں تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ انتخابات میں 73فیصد ووٹ موجودہ حکمرانوں کے خلاف پڑاہے، کنٹونمنٹ انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی خدمت کا ثمر ہے۔

