منچن آباد میں بھی جشن آزادی کے حوالے سے میونسپل کمیٹی منچن آباد میں پرچم کشائی کی تقريب منعقد کی گئی پرچم کشائی کی تقریب فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی تقريب میں ایک منٹ کیلے سائرن بھی بجاے گئے اس موقع پرپولیس اور ریسکیو 1122کے چاک و چوبند دستے نے قومی پرچم کوسلامی دی تقريب میں مہمان خصوصی ممبر صوبائ اسنمبلی کے بیٹے میاں محمد احمد وٹو تھے اسٹنٹ کمشنر منچن آباد ڈی ایس پی منچن آباد نے پرچم کشائی کی
تقريب میں ریسکیو 1122 پولیس انجمن تاجران کے ساتھ ساتھ شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی تقريب میں شریک بچوں نے پرچم اٹھا رکھے تھے پاکستان زندہ باد کے نعروں سے منچن آبادکی فضا گونج اٹھی آخر میں ملک اور قوم کی ترقی کیلئے خصوصی دعا کی گئی تقریر محرم الحرام کے مہینہ کے تقدس میں سادگی سے کی گئی نے جشن آزادی کے سلسلہ میں پودا لگا کر شجر کاری بھی کی

