جنگلاتی آگ سے نمٹنے کیلئے تعاون کی پیشکش
سپر نیوز
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے ترکی کوجنگلات میں لگنے والی آگ سے نمٹنے کیلئے تعاون کی پیشکش کردی اور کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان منفرد اورمضبوط تعلقات ہیں،ہم مشکل کی اس گھڑی میں ترک حکومت اور عوام کیساتھ کھڑے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے ترک وزیردفاع نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے ترک وزیر کو افغان امن عمل پر اپنے نقطہ نظر سے بھی آگاہ کیا ،ملاقات میں علاقائی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی ۔وزیراعظم نے ترک وزیردفاع سے جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہونیوالے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ کشمیر سمیت تمام مسائل پر مستقل حمایت کرنے پر ترکی کے شکر گزار ہیں ۔عمران خان نے کہاکہ جنگ کسی مسئلے کاحل نہیں ، بات چیت ہی باہمی مسائل حل کرنےاور آگے بڑھنے واحد راستہ ہے اورامید ہے کہ افغان رہنما ہم آہنگی کی اہمیت کو تسلیم کریں گے ۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان اور ترکی کے درمیان منفرد باہمی تعلقات ہیں ۔


Good
جواب دیںحذف کریں